مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ پر صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے گذشتہ دو دنوں کے دوران غزہ کے تین اسکولوں پر حملہ کیا ہے۔
فلپ لازارینی نے ایکس پر کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے غزہ میں تین اسکولوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صہیونی فوج کے حملوں میں اسکولوں میں موجود کم از کم 21 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے 20 ہزار سے زائد بے گھر فلسطینیوں کو اپنی عمارتوں میں پناہ فراہم کی ہے تاہم صہیونی فورسز نے ان عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے اب تک ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
گذشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد اب تک اقوام متحدہ سے وابستہ 140 اسکول صہیونی حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔
آپ کا تبصرہ